The Inquilab
ریاستی اسمبلی اجلاس میں سوالات پوچھنے کی تعد ادم رہی

پرجافاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق ۲۰۰۹ء تا ۲۰۲۳ء اجلاس کی مدت کار میں بھی کمی آئی ۔سب سے خراب کارکردگی ادھو اور شندے گروپ کے۳؍ اراکین کی رہی- ریاستی انتظامیہ کو بہتر بنانے ، منتخب نمائندوں اور حکومت کو جوابدہ بنانے کیلئے کوشش کرنے والی غیر سرکاری تنظیم ’پرجا فائونڈیشن ‘ نے منگل کو مہاراشٹر کی قانون ساز اسمبلی کے ممبران اور حکومت مہاراشٹر کی کارکردگی کی تفصیلات پیش کیں جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ۲۰۰۹ء سے اب تک اسمبلی سیشن میں منتخب نمائندوں کے ذریعے سوالات پوچھنے میں ۶۷؍فیصد کمی آئی-